سوال:
مفتی صاحب ! میرے بیٹے کا نام رافع ہے، میں اس کا مکمل نام محمّد رافع رکھوں یا عبدالرافع رکھوں؟ نیز اس نام کا صحیح تلفظ کیا ہوگا؟
جواب: "رافع“ کا معنی "بلند کرنے والا" ہے، یہ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ہے، لیکن یہ اللہ تعالی کے ان ناموں میں سے نہیں ہے، جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ مختص ہیں، بلکہ جس طرح یہ نام ”اللہ تعالٰی“ کے لیے استعمال ہوتا ہے، ویسے ہی دوسروں کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے، اسی لئے "عبد الرافع" اور "محمد رافع" دونوں ہی نام رکھنا درست ہے، رافع کا تلفظ "را" پر زبر، اور "فا" کے نیچے زیر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القاموس الجدید: (ص: 532، ط: ادارہ اسلامیات)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی