سوال:
مجھے شادی کے موقع پر گھر والوں کی طرف سے سونے کا سیٹ دیا گیا تھا، میں نے ایک سال بعد اپنے شوہر کو اس سیٹ کا وزن کرانے کے لئے سنار کے پاس بھیجا، تو سنار نے بتایا کہ اس میں آٹھ تولہ خالص سونا ہے اور دو تولہ کھوٹ ہے، سوال یہ ہے کہ کیا میں خالص آٹھ تولہ سونے کی زکوۃ ادا کروں گی یا کھوٹ کو ملا کر دس تولہ کی زکوۃ ادا کروں گی؟
جواب: اگر زیورات میں خالص سونے کا وزن زیادہ ہو اور کھوٹ کا وزن کم ہو، تو وہ کھوٹ خالص سونے کے حکم میں شمار ہوتا ہے، اس لئے کہ کھوٹ کو اصل سونے سے زیورات میں جدا نہیں کیا جاسکتا، لہذا صورتِ مسئولہ میں آپ پر اپنے زیورات کی دس تولہ سونا، وزن کے اعتبار سے زکوٰۃ ادا کرنا واجب ہوگا، البتہ اگر زیورات میں موتی اور نگینے وغیرہ بھی جڑے ہوئے ہوں، تو زکوٰۃ کی ادائیگی میں نگینوں وغیرہ کے وزن کا اعتبار نہیں کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (179/1، ط: دار الفکر)
الدراهم إذا كانت مغشوشة فإن كان الغالب هو الفضة فهي كالدراهم الخالصة۔۔۔۔وحكم الذهب المغشوش كالفضة المغشوشة۔۔الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی