عنوان: کیا روزہ کے لئے سحری کھانا ضروری ہے؟(6708-No)

سوال: میں ایک جوتوں کی دکان پر سیلزمینی کا کام کرتا ہوں اور رمضان میں چونکہ دکان رات 2 بجے تک کھلی رہتی ہے، تو میں گھر آکر کافی تھک جاتا ہوں، ایک دفعہ میرے والد نے مجھے سحری کے لئے اٹھایا، تو میں نے تھکاوٹ کی وجہ سے کہا کہ مجھے سونے دیں، آج میں بغیر سحری کے روزہ رکھوں گا، تو والد صاحب نے کہا کہ سحری کھالو، کیونکہ بغیر سحری کے روزہ نہیں ہوتا ہے، میں نے یہ سن کر سحری کرلی، لیکن میرے ذہن میں کھٹکا سا رہا، اب آپ میری رہنمائی فرمادیں کہ کیا واقعی روزہ کے لئے سحری کھانا ضروری ہے اور اس کے بغیر روزہ نہیں ہوتا ہے؟

جواب: روزہ کے لئے سحری کھانا مستحب ہے، یعنی اگر کسی نے سحری کی، تو باعثِ ثواب ہے اور اگر نہیں کی، تو کوئی گناہ نہیں ہے، لیکن روزہ صحیح ہونے کے لئے سحری کھانا ضروری نہیں ہے، لہذا اگر کوئی شخص سحری کھائے بغیر روزہ رکھ لے، تو اس کا روزہ صحیح ہوجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (419/2، ط: دار الفکر)
ويستحب السحور
(قوله: ويستحب السحور) لما رواه الجماعة إلا أبا داود عن أنس قال قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - «تسحروا فإن في السحور بركة» قيل المراد بالبركة: حصول التقوي على صوم الغد أو زيادة الثواب۔۔الخ

الھندیۃ: (200/1، ط: دار الفکر)
التسحر مستحب۔۔۔الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 726 Feb 10, 2021
kia rozay k liye sehri khana zaroori hai?, Is it necessary to eat suhoor / sehri for fasting?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Sawm (Fasting)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.