سوال:
اگر کوئی شخص با وضو ہو اور اسے مچھر کاٹ لے اور زیادہ مقدار میں اس کا خون چوس لے تو اس صورت میں اس کا وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ مچھر کے کاٹنے سے زیادہ سے زیادہ مقدار میں بھی جو خون نکلتا ہے، وہ چونکہ بہتے ہوئے خون کی مقدار تک نہیں پہنچ پاتا ہے، اس لیے مچھر کے کاٹنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے، چاہے مچھر کاٹ کر زیادہ مقدار میں خون چوس لے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (319/1، ط: دار الفکر)
(لا) ينقض (كبعوض وذباب) كما في الخانية لعدم الدم المسفوح.
غنیة المستملي: (ص: 136)
(واما الذباب و البعوض) او البراغیث ونحوھا (فانہ اذا مص وامتلا) دما (لاینقض) لانہ غیر سائل۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی