سوال:
سوال یہ ہے کہ آج کل منگنی کی رسم کے موقع پر لڑکے اور لڑکی کو ساتھ بٹھا دیا جاتا ہے اور رسمیں وغیرہ کی جاتی ہیں اور تصویریں بنائی جاتی ہیں، شریعت میں کیا حکم ہے؟
جواب: منگنی کی تقریب میں شرعی حدود کی پابندی ضروری ہے، اگر منگنی کے وقت نکاح نہیں ہوا ہو تو منگنی کی حیثیت مستقبل میں نکاح کے وعدہ کی ہے، اس سے لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کے لیے حلال نہیں ہوتے، لہذا وہ دونوں آپس میں اجنبی اور نامحرم ہیں، سو ان کا اکٹھے بیٹھ کر رسومات کرنا معصیت اور گناہ ہے، اس لیے اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی