عنوان: کموڈ (commode) میں گرنے والی گھڑی کو پاک کرنے کا طریقہ(6746-No)

سوال: میں پیشاب کرنے کے لئے باتھ روم گیا تو غلطی سے میری واٹر پروف گھڑی کموڈ (commode) میں گر گئی، آپ سے یہ بات پوچھنی ہے کہ اب اس گھڑی کو پاک کیسے کیا جائے؟

جواب: اگر کوئی گھڑی کموڈ (commode) کے ناپاک پانی میں گرجائے تو وہ گھڑی ناپاک ہو جائے گی، اب دیکھا جائے گا کہ اگر اس گھڑی کا چین وغیرہ ایسے اسٹیل یا چمڑے وغیرہ کا ہے جوغیر جاذب ہے اور اس میں نقش و نگار نہیں ہیں تو ایسے چین کو خوب اچھی طرح پونچھ کر اس طرح صاف کر لیا جائے کہ نجاست کا اثر زائل ہوجائے، اور اگر گھڑی کا پٹا وغیرہ ایسے چمڑے یا ریگزین وغیرہ کا ہو جو نجاست کو جذب کر لیتا ہو تو اس گھڑی کو پاک کرنے کے لیے تین مرتبہ اس طرح دھویا جائے گا کہ ہر مرتبہ میں اس کے قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں۔
اور اگر پانی سے دھونے کی صورت میں گھڑی خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو ایسی مائع چیز مثلاً: پٹرول ، Thinnerوغیرہ سے گھڑی کو دھولیا جائے، جس سے ناپاکی کا اثر دور ہوجاتا ہو، اس طرح کرنے سے بھی وہ گھڑی پاک ہوجائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (41/1، ط: دار الفکر)
الغسل يجوز تطهير النجاسة بالماء وبكل مائع طاهر يمكن إزالتها به كالخل وماء الورد ونحوه مما إذا عصر انعصر. كذا في الهداية۔۔۔۔۔۔۔وإزالتها إن كانت مرئية بإزالة عينها وأثرها إن كانت شيئا يزول أثره ولا يعتبر فيه العدد. كذا في المحيط فلو زالت تزل بثلاثة تغسل إلى أن تزول، كذا في السراجية.



واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 974 Feb 11, 2021
commode mai girnay wali ghari ko kese pak kiya jaaye?, How to clean the clock falling in the commode?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.