عنوان: بیماری اور تکلیف وغیرہ سے نجات کے لیے دعا(6806-No)

سوال:
مفتی صاحب! بیماری اور تکلیف وغیرہ سے نجات کے لیے دعا بتادیں۔

جواب: بیماری اور تکلیف وغیرہ سے نجات کے لیے یہ دعا پڑھیں:
رَبَّنَا اللَّهُ الَّذِي فِي السَّمَاءِ تَقَدَّسَ اسْمُكَ أَمْرُكَ فِي السَّمَاءِ وَالأَرْضِ كَمَا رَحْمَتُكَ فِي السَّمَاءِ فَاجْعَلْ رَحْمَتَكَ فِي الأَرْضِ اغْفِرْ لَنَا حُوبَنَا وَخَطَايَانَا أَنْتَ رَبُّ الطَّيِّبِينَ أَنْزِلْ رَحْمَةً مِنْ رَحْمَتِكَ وَشِفَاءً مِنْ شِفَائِكَ عَلَى هَذَا الْوَجَعِ.
ترجمہ: ہمارا رب وہ اللہ ہے، جو آسمان میں ہے، (اے ہمارے رب !) تیرا نام پاک ہے، تیرا حکم آسمان اور زمین میں یکساں ہے، تیری رحمت جیسے آسمان میں ہے، ایسے ہی زمین میں بھی عام کردے، ہمارے گناہ اور خطائیں معاف کردے، تو پاک لوگوں کا پروردگار ہے، پس تو اپنے (خزانہ) شفاء سے شفاء اور (خزانہ) رحمت سے رحمت نازل فرما دے، اس بیماری پر(کہ یہ جاتی رہے)۔
(سنن لابي داؤد، باب كيف الرقى، رقم الحديث: 3892)
فضیلت: حدیث شریف میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی الله عليه وسلم نے فرمایا، تم میں سے جو بیمار ہو یا جس کا کوئی بھائی بیمار ہو، اور وہ یہ دعا پڑھ لے، تو اس بیماری سے صحت یاب ہو جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابی داؤد: (باب كيف الرقى، رقم الحديث: 3892، ط: دار ابن حزم)
حدثنا يزيد بن خالد بن موهب الرملي، حدثنا الليث، عن زيادة بن محمد، عن محمد بن كعب القرظي، عن فضالة بن عبيد، عن أبي الدرداء، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «من اشتكى منكم شيئا، أو اشتكاه أخ له فليقل ربنا الله الذي في السماء، تقدس اسمك، أمرك في السماء والأرض، كما رحمتك في السماء فاجعل رحمتك في الأرض، اغفر لنا حوبنا وخطايانا، أنت رب الطيبين، أنزل رحمة من رحمتك وشفاء من شفائك على هذا الوجع، فيبرأ»

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1641 Feb 13, 2021
beemari or takleef wagaira se nijat kay liye dua, Prayer for relief from illness and suffering etc

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.