عنوان: بدل صلح کے طور پر قاتل سے لی گئی رقم ورثاء میں کیسے تقسیم ہوگی؟(6816-No)

سوال: مفتی صاحب ! میں نے ایک میراث کا مسئلہ پوچھنا ہے کہ ایک آدمی کی بیوی کو کسی شخص نے خاندانی تنازع کی وجہ سے گولی مار دی اور وہ قتل ہوگئی، اس کے چند مہینے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس مسئلے کو ثالثی کے ذریعے کسی تیسرے فریق سے حل کروایا جائے٬ چنانچہ فریق ثالث نے قاتل اور مقتولہ کے ورثاء کے درمیان باہمی رضامندی سے قاتلوں پر تاوان ڈال دیا٬ لیکن قاتلوں کے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اس بات پر اتفاق ہوا کہ ایک پلاٹ کا مخصوص حصہ مقتولہ کے ورثاء کو دیا جائے گا، اور مصالحت کے وقت ورثاء میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں تھیں٬ ان کے والد (یعنی مقتولہ کا شوہر) کا بھی اب انتقال ہوگیا ہے۔
اب یہ پلاٹ کا حصہ ان میں کیسے تقسیم ہوگا؟ کیا اس پلاٹ میں بیٹیوں کا بھی حصہ ہوگا یا نہیں؟

جواب: مذکورہ صورت میں قتل کے معاملے میں فریق ثالث سے فیصلہ کروانا مصالحت اور ثالثی کی صورت ہے٬ جس میں قتل کے عوض میں بدل صلح کے طور پر قاتل سے کوئی رقم وغیرہ لی جاسکتی ہے٬ اور بدل صلح کی رقم پر میراث کے احکام جاری ہونگے٬ لہذا مذکورہ صورت میں پلاٹ کا جتنا حصہ بدل صلح کے طور پر طے کیا گیا ہے٬ وہ مقتولہ کے ورثاء کے درمیان میراث کے شرعی اصولوں کے مطابق تقسیم ہوگا٬ چنانچہ اگر مقتولہ کے دیگر ورثاء زندہ نہ ہوں٬ تو موجودہ ورثاء (تین بیٹوں اور تین بیٹیوں) کے درمیان پلاٹ کی رقم اس طرح تقسیم ہوگی کہ کل رقم کے چھتیس (36) حصے کئے جائیں گے٬ جن میں سے ہر ایک بیٹے کو آٹھ (8) حصے٬ اور ہر ایک بیٹی کو چار (4) حصے ملیں گے٬ اور فیصد کے اعتبار سے تقسیم کرنے کی صورت میں ہر ایک بیٹے کو کل رقم کا %22.22 اور ہر ایک بیٹی کو %11.11 ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

السنن الکبریٰ للبیہقي: (رقم الحدیث: 16497، ط: دار الکتب العلمیۃ)
"عن عمر ابن شعیب عن أبیہ عن جدہ رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إن العقل میراث بین ورثۃ القتیل علی قرابتہ"

الدر المختار: (کتاب الجنایات، 158/10، ط: زکریا)
"وموجبہ القود عینا فلایصیر مالاً إلا بالتراضي فیصح صلحًا ولو بمثل الدیۃ أو أکثر"

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 604 Feb 15, 2021
badal e sulah kay tour par qatil say li gai raqam wurasaa mai kese taqseem hogi?, How will the money taken from the murderer As reconciliation be divided among the heirs?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.