عنوان: ایک طلاق کے بعد عورت کا دوسری جگہ نکاح کرنا (6833-No)

سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اگر ایک طلاق کے بعد رجوع نہیں کیا گیا ، تو کیا شادی ختم ہو چکی ہے؟ اور عورت نکاح کے لئے آزاد ہے؟
کیا وہ تین ماہ بعد شادی کر سکتی ہے؟ اس صورت میں عدت کب شروع ہوتی ہے اور کب ختم ہوتی ہے؟
براہ کرم تحریری فتویٰ جاری فرمائیں۔

جواب: اگر ایک طلاق رجعی کے بعد عدت میں رجوع نہ کیا جائے، اور مطلقہ کی عدت گزر جائے، تو میاں بیوی کے درمیان نکاح کا تعلق ختم ہوجاتا ہے، اب وہ کسی دوسری جگہ شادی کر سکتی ہے۔
عورت کی عدت طلاق کے فورا بعد شروع ہو جاتی ہے، البتہ عدت مکمل ہونے میں عورتوں کی تین صورتیں ہیں:
1۔ اگر عورت حیض والی ہے، تو طلاق کے بعد تین حیض گزرنے پر اس کی عدت مکمل ہوجائے گی۔
2۔ اگر عورت کو حیض نہیں آتا، تو اس کی عدت تین ماہ گزرنے سے مکمل ہوگی۔
3۔ اور اگر عورت حاملہ ہے، تو اس کی عدت وضع حمل (بچے کی پیدائش) پر مکمل ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرہ، الآیة: 228)
وَالۡمُطَلَّقٰتُ يَتَرَ بَّصۡنَ بِاَنۡفُسِهِنَّ ثَلٰثَةَ قُرُوۡٓءٍ ‌ؕ وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ اَنۡ يَّكۡتُمۡنَ مَا خَلَقَ اللّٰهُ فِىۡٓ اَرۡحَامِهِنَّ اِنۡ كُنَّ يُؤۡمِنَّ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ‌ؕ وَبُعُوۡلَتُهُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّهِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ اِنۡ اَرَادُوۡٓا اِصۡلَاحًا ‌ؕ وَلَهُنَّ مِثۡلُ الَّذِىۡ عَلَيۡهِنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ‌ ۖ وَلِلرِّجَالِ عَلَيۡهِنَّ دَرَجَةٌ ‌ ؕ وَاللّٰهُ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌo

و قوله تعالی: (الطلاق، الآیة: 4)
وَاللَّآئِىْ يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيْضِ مِنْ نِّسَآئِكُمْ اِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَاثَةُ اَشْهُرٍ وَّاللَّآئِىْ لَمْ يَحِضْنَ ۚ وَاُولَاتُ الْاَحْمَالِ اَجَلُهُنَّ اَنْ يَّضَعْنَ حَمْلَهُنَّ ۚ وَمَنْ يَّتَّقِ اللّٰهَ يَجْعَلْ لَّهٝ مِنْ اَمْرِهٖ يُسْرًاo

الھدایة: (428/2، ط: رحمانیة)
و اذا طلق الرجل امرأتہ طلاقا بائنا، او رجعیا، او وقعت الفرقۃ بینہما بغیر طلاق، وھی حرۃ ممن تحیض، فعدتھا ثلاثۃ اقراء، و ان کانت ممن لا تحیض من صغر او کبر، فعدتھا ثلاثۃ اشھر، و کذا التی بلغت بالسن، و کم تحض بآخر الآیۃ، و ان کانت حاملا فعدتھا، ان تضع حملھا۔

و فیھا ایضا: (431/2، ط: رحمانیة)
و ابتداء العدۃ فی الطلاق عقیب الطلاق، و فی الوفاۃ عقیب الوفاۃ۔

الدر المختار: (409/4، ط: سعید)
(وينكح مبانته بما دون الثلاث في العدة وبعدها بالإجماع) ومنع غيره فيها لاشتباه النسب۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1945 Feb 17, 2021
aik talaq kay baad aourat ka doosri jaga nikkah karna , Marrying a woman in another place after a divorce

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.