سوال:
میں روزے رکھنے کا شوقین ہوں اور عام دنوں میں بھی نفلی روزے رکھنے کی کوشش کرتا ہوں، آپ سے ایک مسئلہ پوچھنا تھا کہ کیا عام دنوں میں سحری کا وقت فجر کی اذان شروع ہونے تک ہوتا ہے یا کب تک ہوتا ہے، رہنمائی فرمادیں؟
جواب: سحری کا وقت صبح صادق طلوع ہوتے ہی ختم ہوجاتا ہے اور اس کا مدار فجر کی اذان پر نہیں ہے، چاہے رمضان کا مہینہ ہو یا غیر رمضان ہو، دونوں کی سحری کے وقت میں کوئی فرق نہیں ہے، لہذا جس شخص کا روزہ رکھنے کا ارادہ ہو، تو اسے چاہیے کہ صبح صادق طلوع ہونے سے پہلے پہلے سحری کھانا چھوڑ دے اور فجر کی اذان شروع ہونے کا انتظار نہ کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (194/1، ط: دار الفکر)
ووقته من حين يطلع الفجر الثاني، وهو المستطير المنتشر في الأفق إلى غروب الشمس وقد اختلف في أن العبرة لأول طلوع الفجر الثاني أو لاستطارته وانتشاره فيه. قال شمس الأئمة الحلواني القول الأول أحوط والثاني أوسع هكذا في المحيط، وإليه مال أكثر العلماء كذا في خزانة الفتاوى في كتاب الصلاة.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی