سوال:
میرے دوست ہاں لڑکے کی ولادت ہوئی ہے وہ صارم نام رکھنا چاہ رہے ہیں،
براہ مہربانی اس کے بارے میں بتائے کہ کیا یہ نام رکھنا جائز ہے؟
جواب: "صارم" عربی لفظ ہے جس کے معنی بہادر، ارادے کا پکا، مستقل مزاج اور شیر کے آتے ہیں، لہذا یہ نام رکھنا درست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داؤد: (رقم الحدیث: 4955، ط: دار ابن حزم)
عن أبي الدرداء قال: قال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: تُدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم فأحسنوا أسمائکم․
القاموس الوحید: (ص: 923، ط: ادارہ اسلامیات)
صارم :
(1) بہادر، ارادہ کا پکا، مستقل مزاج، سخت مزاج۔
(2) قطعی، آخری، حتمی (فیصلہ وغیرہ)۔
(3) شیر۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی