عنوان: خادم اور ملازم وغیرہ کے مال، اولاد اور دیگر چیزوں میں کثرت اور برکت کے لیے دعا(6970-No)

سوال: مفتی صاحب ! اپنے خادم اور ملازم کے مال، اولاد اور دیگر چیزوں میں کثرت اور برکت کے لیے دعا ارشاد فرمادیں۔

جواب: خادم اور ملازم وغیرہ کے مال، اولاد اور دیگر چیزوں میں کثرت اور برکت کے لیے دعا
اَللّٰهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ، وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ
ترجمہ: اے اللہ ! اس کے مال کو زیادہ کر، اس کی اولاد کو بڑھا اور جو چیز تو نے اسے دی ہے، اس میں اسے برکت عطا فرما۔

(صحيح البخاري، بَابُ دَعْوَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَادِمِهِ بِطُولِ العُمُرِ، وَبِكَثْرَةِ مَالِهِ، رقم الحديث: 6344)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (بَابُ دَعْوَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَادِمِهِ بِطُولِ العُمُرِ، رقم الحديث: 6344، ط: دار الکتب العلمیہ)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الأَسْوَدِ، حَدَّثَنَا حَرَمِيٌّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَتْ أُمِّي: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خَادِمُكَ أَنَسٌ، ادْعُ اللَّهَ لَهُ، قَالَ: «اَللّٰهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ، وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ»

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 827 Mar 01, 2021
khadim wagaira kay maal olaad or deegar cheezon mai kasrat or barkat kay liye dua, Dua for abundance and blessings in wealth, children and other things for servant and employee etc

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.