سوال:
مفتی صاحب ! کیا شہوت ہونے کی وجہ سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟
جواب: محض شہوت کے ہونے سے وضو نہیں ٹوٹتا، البتہ اگر شہوت کے ساتھ مذی خارج ہوجائے تو وضو ٹوٹ جائے گا اور اگر شہوت کے ساتھ منی خارج ہو تو غسل واجب ہو جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (165/1، ط: دار الفکر)
"(لا)عند (مذی اوودی) بل الوضوء منہ ومن البول جمیعاً علی الظاھر
(قولہ لاعند مذی) ای لایفرض الغسل عند خروج مذی… ماء رقیق ابیض یخرج عند الشھوۃ لابھا وھو فی النساء اغلب … (قولہ او ودی)… ماء ثخین ابیض کدر یخرج عقب البول نھر (قولہ بل الوضوء منہ الخ) ای بل یجب الوضوء منہ ای من الودی ومن البول جمیعاً"
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی