سوال:
مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ ایک بندہ نہانے کے بعد شلوار پر نشان دیکھتا ہے کہ میں جنبی ہوں اور پھر سردی کی وجہ سے پورا غسل نہیں کرتا، بلکہ صرف غرارے کرتا ہے اور ناک میں پانی ڈالتا ہے، کیا اس طرح کرنے سے اس کا غسل ہوجائے گا؟
جواب: اگر مذکورہ شخص نے پہلے نہاتے ہوئے پورے جسم پر پانی بہا لیا تھا، لیکن کلی نہیں کی تھی اور ناک میں پانی نہیں ڈالا تھا تو بعد میں صرف کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے سے غسل صحیح ہو جائے گا، دوبارہ غسل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
اللباب في الجمع بين السنة و الكتاب: (129/1)
"وعنه: عن ابن عباس رضي الله عنه قال: " إذا نسي المضمضة والاستنشاق إن كان جنباً أعاد المضمضة والاستنشاق واستأنف الصلاة ". وكذلك قال ابن عرفة، وإلى هذا ذهب الثوري رحمه الله تعالى".
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی