سوال:
مفتی صاحب! عورت شوہر کی اجازت کے بغیر اپنے جہیز کا سامان فروخت کر سکتی ہے؟
جواب: واضح رہے کہ شادی کے موقع پر ماں باپ کی طرف سے جو جہیز کا سامان لڑکی کو دیا جاتا ہے، وہ لڑکی کی ملکیت ہوتا ہے، اس لئے لڑکی اپنی ملکیت کی چیزوں میں اپنی مرضی کے مطابق تصرف کر سکتی ہے، لہٰذا لڑکی کا جہیز کا سامان شوہر کی اجازت کے بغیر فروخت کرنا جائز ہے، البتہ اخلاقا اور مروتا شوہر کا دل جیتنے اور گھر میں محبت اور الفت کا ماحول قائم رکھنے کے لئے شوہر سے اجازت لے لینا بہتر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (مطلب فیما لو زفت إلیہ بلا جھاز، 585/3، ط: سعید)
فإن کل أحد یعلم أن الجھاز ملک المرأۃ، وأنہ إذا طلقھا تأخذہ کلّہ ،وإذا ماتت یورث عنھا.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی