عنوان: والدین کی حق تلفی کی صورت میں ان کے انتقال کے بعد اس کی تلافی کیسے کی جائے؟(7117-No)

سوال: حضرت مولانا مفتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ!
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
میرے والدین انتقال کر چکے ہیں، اگر مجھ سے ان کے حق میں کہیں حق تلفی ہوئی ہو، تو اس کی تلافی کی کیا صورت ہوسکتی ہے، تاکہ اس پر عمل کرکے میں اس تلافی کا ازالہ کرسکوں؟
امید ہے آپ شرعی جواب سے مستفیض فرمائیں گے۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا

جواب: اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جابجا والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے، اور والدین کی نافرمانی کرنا گناہ کبیرہ میں شمار کیا ہے، اس لیے والدین کی نافرمانی اور ان کے حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے، لیکن اگر ان کے حقوق میں کسی قسم کی کوتاہی سرزد ہوگئی ہو تو ان کے انتقال کے بعد اس کی تلافی کی صورت یہ ہے کہ آپ ان کے حق میں دعائے مغفرت کرتے رہیں، اور ان کے لیے کثرت سے ایصالِ ثواب کریں، اور ان کے دوست احباب کے ساتھ صلہ رحمی اور حسنِ سلوک کا معاملہ کریں، اور جتنا ہوسکے ان کے لیے صدقہ جاریہ کا انتظام کریں۔
حدیث شریف میں ہے:
عن أنس رضی اللہ عنہ قال: قال رسول الله صلی الله علیه وسلم: إن العبد لیموت والداه أو أحدهما و إنه لهما لعاق، فلایزال یدعو لهما ویستغفر لهما، حتی یکتبه الله بارًّا".
(رواه البیهقي في شعب الإیمان)
ترجمہ:
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک (بعض اوقات کسی) بندے کے والدین یا ان میں سے کوئی ایک اس حال میں مرجاتے ہیں کہ وہ ان کا نافرمان ہوتاہے، چناں چہ وہ ان دونوں کے لیے دعا اور استغفار کرتا رہتاہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے فرماں بردار لکھ دیتے ہیں۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 940 Mar 19, 2021
walidain kay haq talfi ki soorat mai un kay intiqal kay baad uski talaafi kaise ki jaaye?, How to compensate the right of parents after their death in case of loss of / forfeit rights?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.