سوال:
مفتی صاحب ! بھائی نے اپنی بیوی کو خلع دے دیا تھا، اب میں اپنی سابقہ بھابھی سے شادی کرنا چاہتا ہوں، گھر والے مخالفت کر رہے ہیں، کیا سابقہ بھابھی سے شادی کرنے میں کوئی شرعی قباحت ہے؟
جواب: صورت مسئولہ میں اگر مذکورہ عورت نے شرعی طور پر خلع لیا ہے، اور خلع لینے کے بعد عدت گزارچکی ہے، تو آپ کے لئے اس سے نکاح کرنا جائز ہے، اس سلسلے میں خاندان کے دوسرے لوگوں کا بلاوجہ مخالفت کرنا درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (النساء، الآیۃ: 24)
وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ۖ كِتَابَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ ۚ وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَاءَ ذَٰلِكُمْ أَن تَبْتَغُوا بِأَمْوَالِكُم مُّحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ ۚ فَمَا اسْتَمْتَعْتُم بِهِ مِنْهُنَّ فَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ فَرِيضَةً ۚ وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا تَرَاضَيْتُم بِهِ مِن بَعْدِ الْفَرِيضَةِ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًاo
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی