سوال:
میں کاروں کا مکینک ہوں، چوں کہ گاڑیوں میں کالک بھی لگی ہوتی ہے جو میرے ہاتوں کے ناخن کے سائیڈ پر لگ جاتی ہے میں نے کئی لوگوں سے سنا ہے کہ اس کالک کی وجہ سے غسل نہیں ہوتا ہے، براہ کرم اس بارے میں وضاحت فرمادیں۔
جواب: اگر اس کالک سے ایسی تہہ جم جاتی ہو جس سے جسم تک پانی نہیں پہنچتا تو وضو اور غسل صحیح نہیں ہوگا، اور اگر ایسی تہہ نہیں جمتی، تو وضو اور غسل صحیح ہوجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (41/1)
وَلَوْ لُصِقَ بِأَصْلِ ظُفْرِهِ طِينٌ يَابِسٌ وَبَقِيَ قَدْرُ رَأْسِ إبْرَةٍ مِنْ مَوْضِعِ الْغَسْلِ لَمْ يَجُز
الدر المختار: (154/1، ط: سعید)
(ولایمنع) الطھارۃ (ونیم… وحناء) ولوجرمہ وبہ یفتی۔
وفی الشامیۃ تحتہ : ( قولہ وبہ یفتی) صرح بہ فی المنیۃ عن الذخیرۃ فی مسألۃ الحناء والطین والدرن معللاً بالضرورۃ۔ قال فی شرحھا ولان الماء ینفذہ لتخللہ وعدم لزوجتہ و صلابتہ۔ والمعتبر فی جمیع ذالک نفوذ الماء ووصولہ الی البدن۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی