عنوان: دورانِ اذان سحری کرتے رہنا(7149-No)

سوال: مفتی صاحب ! ہماری مسجد اور محلے میں عمومی فضاء یہ بنی ہے کہ تقریبا ہر کوئی جب تک اذان نہ سنے کھاتا پیتا رہتا ہے، اور سحری ختم نہیں کرتا ہے، ایک شخص نے ان کو سمجھایا بھی کہ اذان سے تقریبا 4، 5 منٹ پہلے سحری کا وقت ختم ہو جاتا ہے، لیکن لوگ کہتے ہیں کہ بھائی ہم سالوں سے ایسا ہی کرتے آرہے ہیں، اب ایسا کرنے سے ان لوگوں کے روزے پر فرق پڑتا ہے یا نہیں؟

جواب: سحری کا وقت صبح صادق تک ہوتا ہے، صبح صادق ہوتے ہی سحری کا وقت ختم اور فجر کا وقت داخل ہو جاتا ہے، لہذا سحری ختم کرنے کا معیار وقت کا ختم ہونا ہے نہ کہ اذان، کیونکہ اذان مختلف مقامات پر دیر سویر سے دی جاتی ہے، اس لیے سحری کا وقت ختم ہوتے ہی کھانا پینا بند کرنا ضروری ہے، اذان کے دوران یا ختم ہونے تک کھانے پینے کو جاری رکھنا جائز نہیں ہے، لہذا جو آدمی رمضان المبارک میں فجر کا وقت داخل ہونے کے باوجود اذان کے دوران یا ختم ہونے تک کھاتا پیتا رہے، ایسے شخص کا روزہ نہیں ہوگا، بلکہ اُسے بعد میں اس روزے کی قضا کرنا لازم ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاویٰ الھندیہ: (194/1، ط: رشیدیہ)
تسحر علی ظن أن الفجر لم یطلع وہو طالع أو أفطر علی ظن أن الشمس قد غربت ولم تغرب قضاہ ولا کفارۃ علیہ؛ لأنہ ما تعمد الإفطار۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1284 Mar 25, 2021
doran e namaz sehri karte rehna, Keep eating / doing sehri during adhan / azaan

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Sawm (Fasting)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.