سوال:
میں رمضان میں عمرہ کے لئے جارہا ہو اور وہیں مسجد میں آخری عشرہ میں اعتکاف کے لئے بیٹھوں گا، میں نے سنا ہے کہ وہاں کھانے کا بندو بست نہیں ہوتا ہے، یہ بتادیں کہ کیا مجھے اعتکاف کی حالت میں مسجد سے باہر نکل کر ہوٹل میں کھانا کھانے کے لئے جانے کی اجازت ہوگی؟
جواب: واضح رہے کہ اعتکاف کی حالت میں ضرورتِ طبعیہ اور شرعیہ کے لئے مسجد سے باہر نکلنا جائز ہے، لہذا صورت مسئولہ میں اعتکاف میں بیٹھنے کی صورت میں اگر واقعی مسجد میں کھانا کھانے کا بندوبست نہ ہوسکے، تو معتکف کو کھانا کھانے کے لئے مسجد سے باہر مجبورا بقدرِ ضرورت جانے کی اجازت ہوگی، البتہ ضرورت سے زیادہ مسجد سے باہر ٹھہرنا یا بار بار باہر جانا شرعاََ جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح: (702/1- 704، ط: دار الكتب العلمية)
(ولا یخرج منہ)… الا لحاجۃ شرعیۃ… (او) حاجۃ (طبیعیۃ) (او) حاجۃ و(ضروریۃ)… وفی الظھیریۃ وقیل: یخرج بعد الغروب للاکل والشرب…الخ
(وقیل: یخرج بعد الغروب للاکل والشرب) قال فی البحر ینبغی حملہ علی ما اذا لم یجد من یاتی لہ بہ فحینئذٍ یکون من الحوائج الضروریۃ۔
التاتار خانیۃ: (411/1- 413)
ولا یخرج المعتکف من معتکفہ لیلا ولانہارا الا بعذر … وقیل یخرج بعد الغروب للاکل والشرب… واما فی الاعتکاف النفل فلا بأس بان یخرج بعذر وبغیر عذر۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی