عنوان: دباغت (Tanning) کسے کہتے ہیں؟(7190-No)

سوال: مفتی صاحب ! دباغت (Tanning) سے کیا مراد ہے؟

جواب: کھال سے تر نجاست اور بدبو ختم کر کے اس کے کچے پن کو دور کرنا "دباغت" کہلاتا ہے۔
دباغت کی دو قسمیں ہیں:
۱)حقیقی دباغت: اگر کھال کی تر نجاست اور بدبو کا ازالہ کسی کیمیکل وغیرہ کے ذریعہ کیا جائے تو اس کو "دباغت حقیقی" کہتے ہیں۔
۲)حکمی دباغت: اگر کھال کی تر نجاست اور بدبو مٹی مَلنے، دھوپ میں سکھانے یا ہوا میں رکھنے سے ختم ہو جائے تو اس کو "دباغت حکمی" کہتے ہیں۔
یاد رہے کہ خنزیر کے علاوہ کسی بھی جانور کی کھال کو مذکورہ بالا دونوں طریقوں میں سے کسی طریقے سے بھی پاک کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (203/1، ط: سعید)
الدباغ یمنع النتن والفساد ، والذي یمنع علی نوعین : حقیقی کالفرظ والشبّ و العفص ونحوہ ، وحکمی کالتتریب والتشمیس والإلقاء في الریح، و لو جف و کم یستحل کم یطہر، زیلعی۔

کذا فی فتاویٰ دار العلوم دیوبند: رقم الفتوی: 402=402/ م

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3748 Mar 29, 2021
dabaghat / tanning kisay kehtay hain?, What is called tanning?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.