سوال:
مفتی صاحب! نماز جنازہ پڑھانے کا سب سے پہلے حقدار کون ہے؟ جزاک اللہ خیرا
جواب: نماز جنازہ پڑھانے کا حق سب سے پہلے مسلمان حاکم وقت کو ہے، پھر اس کے نائب کو ، پھر قاضی کو، پھر محلہ کی مسجد کے امام کو، پھر میت کے ولی کو یہ حق حاصل ہے ۔
نوٹ : واضح رہے کہ اگر ولی محلہ کے امام سے افضل ہو تو ولی کی امامت اولی ہے، نیز محلہ کی مسجد کے امام کا حق، میت کے ولی پر مقدم ہونا، محض مستحب کے درجہ میں ہے، یعنی اگر محلہ کے امام کی موجودگی میں میت کا ولی نماز جنازہ پڑھادے تو امام کو دوبارہ نماز جنازہ پڑھانے کا حق نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (کتاب الصلوة، 14/3، ط: رشيدية)
ويقدم في الصلاة عليه السلطان)، إن حضر (أو نائبه ) وهو أمير المصر (ثم القاضي) ثم صاحب
الشرط، ثم خليفته ثم خليفة القاضي (ثم إمام الحي) فيه إيهام، وذلك أن تقديم الولاة واجب، وتقديم إمام
الحي مندوب فقط بشرط أن يكون أفضل من الولى، وإلا فالولى أولى.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی