عنوان: روزے کی حالت میں دانتوں کی صفائی اور فلنگ کروانے کا حکم(7244-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! رہنمائی فرمائیں کہ کیا دوران روزہ دانت کی صفائی اور فلنگ (filling ) وغیرہ کروا سکتے ہیں؟ نیز یہ فرمائیں کہ کیا دوران روزہ دانت کے درد کیلئے دانتوں کے درمیان لونگ رکھ سکتے ہیں اور کیا پھٹکری سے غرارے کر سکتے ہیں؟

جواب: روزے کی حالت میں دانتوں کی صفائی اور فلنگ کے دوران، عام طور پر پانی کے قطرے حلق سے اتر جانے کا قوی اندیشہ ہوتا ہے، جس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
لہٰذا بہتر یہ ہے کہ روزہ کے بعد ہی یہ عمل کرایا جائے، البتہ اگر شدید مجبوری ہو، جس کی وجہ سے یہ عمل کروایا جائے اور پانی حلق سے نیچے نہ اترے، تو روزہ نہیں ٹوٹے گا، اور اگر اس صورت میں پانی حلق سے نیچے اتر جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا، اور اس روزے کی قضا لازم ہوگی۔
روزے کی حالت میں دانت میں تکلیف کی صورت میں دانتوں کے درمیان لونگ رکھنے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ اگر لونگ کے اجزاء حلق سے نیچے چلے گئے، تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔
روزہ کی حالت میں غرارہ کرنے سے اس لئے منع کیا جاتا ہے کہ پانی حلق کے نیچے نہ چلا جائے، البتہ اگر تکلیف شدید ہو، اور غرارہ کے سوا کسی اور چیز سے افاقہ نہ ہو، تو غرارہ کرسکتا ہے، لیکن اگر غرارہ کرتے وقت پانی حلق سے نیچے اتر جائے، تو روزہ ٹوٹ جائے گا، اور اس روزے کی قضا لازم ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (416/2، ط: سعید)
"(وکرہ) لہ (ذوق شییٔ و)کذا (مضغہ بلا عذر)… وکرہ (مضغ علک) أبیض ممضوغ ملتئم وإلا فیفطر)
(قولہ وکرہ مضغ علک) نص علیہ مع دخولہ فی قولہ وکرہ ذوق شیٔ ومضغہ بلا عذر لأن العذر فیہ لا یتضح فذکر مطلقا بلا عذر اھتمامارملی… (قولہ أبیض الخ) قیدہ بذالک لأن الأسود وغیر الممضوغ وغیر الملتئم یصل منہ شییٔ إلی الجوف واطلق محمد المسألۃ وحملھا الکمال تبعاً للمتاخرین علی ذالک للقطع بأنہ معلل بعدم الوصول فان کان مما یصل عادۃ حکم بالفساد لأنہ کالمتیقن".

کذا فی فتاویٰ بنوری تاؤن: رقم الفتوی: 144109200575

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3129 Apr 07, 2021
rozay ki halat mai daanton ki safai or filling karwanay ka hukum, Order of teeth cleaning and filling while fasting

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Sawm (Fasting)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.