عنوان: بیٹا، بہو، پوتا اور پوتی میں تقسیم میراث(7253-No)

سوال: مفتی صاحب ! میرے دادا کے تین بچے (دو لڑکے انصار احمد، وقار احمد اور ایک لڑکی ثریا احمد) تھے، اور جائیداد میں تین مکان چھوڑے ہیں، بڑے بیٹے انصار احمد کا ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے، وقار احمد کی ایک لڑکی ہے، اور ثریا کی کوئی اولاد نہیں ہے، انصار احمد اور ثریا احمد کا انتقال ہوگیا ہے، تینوں مکان وقار احمد کے پاس ہیں، وہی اس کا کرایہ وصول کرتا ہے۔
معلوم یہ کرنا ہے کہ انصار احمد کے بچوں، بیوہ اور وقار احمد کا کتنا حصہ ہوگا؟
نوٹ: ذوالفقار احمد کا انتقال 1980 میں ہوا، ان کے بڑے بیٹے انصار احمد کا انتقال 1986 میں ہوا، ذوالفقار احمد کی بیوی کا انتقال 1988 میں ہوا اور ثریا احمد کا انتقال 2017 میں ہوا ہے۔

جواب: مرحومین کی تجہیز وتکفین٬ قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے حق میں جائز وصیت کی ہو٬ تو ایک تہائی کی حد تک وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد کو چودہ سو چالیس (1440) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے وقار احمد کو ایک ہزار بیس (1020)، مرحوم انصار احمد کی بیوی کو تریسٹھ (63)، انصار کے بیٹے کو دو سو اڑتیس (238)٬ اور انصار احمد کی بیٹی کو ایک سو انیس (119) حصے ملیں گے۔
اور اگر فیصد کے اعتبار سے تقسیم کریں تو
وقار احمد کو %70.83 فیصد
مرحوم انصار احمد کی بیوی کو %4.375 فیصد
انصار احمد کے بیٹے کو %16.52 فیصد
انصار احمد کی بیٹی کو %8.26 فیصد ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الآیة: 11)
یوصیکم اللہ في أولادکم للذکر مثل حظ الأنثیین....الخ

و قولہ تعالی: (النساء، الآیة: 12)
ولھن الربع مما ترکتم إن لم یکن لکم ولد، فإن کان لکم ولد فلھن الثمن مما ترکتم ....الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 452 Apr 09, 2021
beta baho pota or pooti mai taqseem e meeras , Distribution / Division of inheritance among son, daughter-in-law, grandson and granddaughter

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.