سوال:
ہمارے پڑوس میں ایک شخص رہتا ہے، جس کی بیوی بہت ہی بد چلن اور بد کردار ہے اور اپنے شوہر سے بد زبانی بھی کرتی رہتی ہے، لیکن گھر میں اسی کے ساتھ رہتی ہے، کیا اس جیسی بیوی کا نان ونفقہ ادا کرنا بھی شوہر کے ذمہ لازم ہے؟
جواب: صورت مسئولہ میں مذکورہ عورت اگرچہ بد چلن، بد کردار اور بد زبان ہے، لیکن چونکہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ گھر میں رہتی ہے اور اس نے اپنے آپ کو شوہر کے گھر میں محبوس کر رکھا ہے، لہذا اس کا نان ونفقہ شوہر ہی کے ذمہ لازم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (باب النفقۃ، 699/2، ط: دار الفکر)
فتجب للزوجۃ بنکاح صحیح۔۔۔۔۔۔علٰی زوجھا لانھا جزاء الاحتباس۔
الفتاوی الخانیۃ علی ھامش الھندیۃ: (باب النفقۃ، 425/1، ط: رشیدیۃ)
واما نفقۃ المرأۃ فمقابلۃ بالاحتباس وقد احتسبت بحق الزوج فکان لھا النفقۃ علی الزوج۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی