سوال:
مفتی صاحب! اگر مسجد میں خواتین کے لیے اعتکاف کی جگہ نہ ہو، تو کیا خواتین گھر میں اعتکاف کرسکتی ہیں؟
جواب: عورتوں کے لیے مسجد میں اعتکاف کرنا مکروہ ہے، اس لیے عورت کو گھر کے اندر ہی ایک جگہ مخصوص کرکے اس جگہ اعتکاف کرنا چاہیے، وہ جگہ عورت کے حق میں مسجد ہی کے حکم میں ہوگی، لہذا دوران اعتکاف اس جگہ سے عورت کا بغیر حاجتِ شرعیہ و طبعیہ کے نکلنا درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: (113/2)
وأما المرأة فذكر في الأصل: أنها لا تعتكف إلا في مسجد بيتها، ولا تعتكف في مسجد جماعة۔
الفتاوی الھندیۃ: (112/1)
والمرأۃ تعتکف فی مسجد بیتھا اذا اعتکفت فی مسجد بیتھا فتلک البقعۃ فی حقھا کمسجد الجماعۃ فی حق الرجل لا تخرج منہ الا لحاجۃ الانسان کذا فی شرح المبسوط للسرخسی ولو اعتکفت فی مسجد الجماعۃ جاز ویکرہ ھکذا فی محیط السرخسی۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی