عنوان: نماز وتر کے بعد امام کا دوسری جماعت کو بقیہ تراویح پڑھنے کا شرعی حکم(107402-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! کینیڈا میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مسجد میں ایک وقت میں 10 لوگوں کی اجازت ہے، امام صاحب پہلے 10 لوگوں کے ساتھ 8 رکعت تراویح مکمل کر کے وتر بھی ادا کرلیتے ہیں، اس کے بعد چند نئے لوگوں کو 12 رکعت تراویح پڑھاتے ہیں، کیا بعد والوں کی تراویح ادا ہو جاتی ہے؟ رہنمائی فرما دیں۔ جزاکم اللہ خیرا

جواب: تراویح کی نماز کا وقت عشاء کی نماز کے بعد سے لے کر صبح صادق تک رہتا ہے، لہذا اگر کبھی وتر تراویح سے پہلے پڑھ لیے جائیں، تب بھی تراویح ادا ہوجاتی ہے، اس لیے صورت مسئولہ میں مجبوری کی وجہ سے امام کے ساتھ وتر کی نماز کے بعد دوسری جماعت کا بقیہ بارہ تراویح پڑھنا درست ہے، البتہ بہتر طریقہ یہ ہے کہ امام صاحب پہلی جماعت کو وتر کی جماعت نہ کرائیں، بلکہ بیس رکعت تراویح مکمل ہونے کے بعد وتر کی نماز پڑھائیں۔
واضح رہے کہ دونوں جماعتوں کے شرکاء تراویح کی بیس رکعات کی بقیہ رکعتیں اگر جماعت سے نہ پڑھ سکیں، تو ان کو چاہیے کہ انفرادی طور پر پڑھیں، کیونکہ مکمل بیس رکعت تراویح پڑھنا سنت مؤکدہ ہے۔

دلائل:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


کذا فی الدر المختار وردالمحتار :

(اﻟﺘﺮاﻭﻳﺢ ﺳﻨﺔ) ﻣﺆﻛﺪﺓ ﻟﻤﻮاﻇﺒﺔ اﻟﺨﻠﻔﺎء اﻟﺮاﺷﺪﻳﻦ (ﻟﻠﺮﺟﺎﻝ ﻭاﻟﻨﺴﺎء) ﺇﺟﻤﺎعا (ﻭﻭﻗﺘﻬﺎ ﺑﻌﺪ ﺻﻼﺓ اﻟﻌﺸﺎء) ﺇﻟﻰ اﻟﻔﺠﺮ (ﻗﺒﻞ اﻟﻮﺗﺮ ﻭﺑﻌﺪﻩ) ﻓﻲ اﻷﺻﺢ، ﻓﻠﻮ ﻓﺎﺗﻪ ﺑﻌﻀﻬﺎ ﻭﻗﺎﻡ اﻹﻣﺎﻡ ﺇﻟﻰ اﻟﻮﺗﺮ ﺃﻭﺗﺮ ﻣﻌﻪ ﺛﻢ ﺻﻠﻰ ﻣﺎ ﻓﺎﺗﻪ۔

ﻗﻮﻟﻪ : (ﻓﻲ اﻷﺻﺢ): ﺃﻱ ﻣﻦ ﺃﻗﻮاﻝ ﺛﻼﺛﺔ:
اﻷﻭﻝ: ﺃﻥ ﻭﻗﺘﻬﺎ اﻟﻠﻴﻞ ﻛﻠﻪ، ﻗﺒﻞ اﻟﻌﺸﺎء، ﻭﺑﻌﺪﻩ، ﻭﻗﺒﻞ اﻟﻮﺗﺮ ﻭﺑﻌﺪﻩ ﻷﻧﻬﺎ ﻗﻴﺎﻡ اﻟﻠﻴﻞ. ﻗﺎﻝ ﻓﻲ اﻟﺒﺤﺮ: ﻭﻟﻢ ﺃﺭ ﻣﻦ ﺻﺤﺤﻪ. اﻩ. ﻭﻇﺎﻫﺮﻩ ﺃﻧﻪ ﻳﺪﺧﻞ ﻭﻗﺘﻬﺎ ﻣﻦ ﻏﺮﻭﺏ اﻟﺸﻤﺲ.
اﻟﺜﺎﻧﻲ: ﺃﻧﻪ ﻣﺎ ﺑﻴﻦ اﻟﻌﺸﺎء ﻭاﻟﻮﺗﺮ ﻭﺻﺤﺤﻪ ﻓﻲ اﻟﺨﻼﺻﺔ ﻭﺭﺟﺤﻪ ﻓﻲ ﻏﺎﻳﺔ اﻟﺒﻴﺎﻥ ﺑﺄﻧﻪ اﻟﻤﺄﺛﻮﺭ اﻟﻤﺘﻮاﺭﺙ.

*اﻟﺜﺎﻟﺚ: ﻣﺎ ﻣﺸﻰ ﻋﻠﻴﻪ اﻟﻤﺼﻨﻒ ﺗﺒﻌﺎ ﻟﻠﻜﻨﺰ، ﻭﻋﺰاﻩ ﻓﻲ اﻟﻜﺎﻓﻲ ﺇﻟﻰ اﻟﺠﻤﻬﻮﺭ ﻭﺻﺤﺤﻪ ﻓﻲ اﻟﻬﺪاﻳﺔ ﻭاﻟﺨﺎﻧﻴﺔ ﻭاﻟﻤﺤﻴﻂ ﺑﺤﺮ۔*

ﻗﻮﻟﻪ :(ﻭﻻ ﺗﻜﺮﻩ ﺑﻌﺪﻩ ﻓﻲ اﻷﺻﺢ) : ﻭﻗﻴﻞ: ﺗﻜﺮﻩ ؛ ﻷﻧﻬﺎ ﺗﺒﻊ ﻟﻠﻌﺸﺎء ﻓﺼﺎﺭﺕ ﻛﺴﻨﺔ اﻟﻌﺸﺎء. ﻭاﻟﺠﻮاﺏ ﺃﻧﻬﺎ ﻭﺇﻥ ﻛﺎﻧﺖ ﺗﺒﻌﺎ ﻟﻠﻌﺸﺎء ﻟﻜﻨﻬﺎ ﺻﻼﺓ اﻟﻠﻴﻞ ﻭاﻷﻓﻀﻞ ﻓﻴﻬﺎ ﺁﺧﺮﻩ، ﻓﻼ ﻳﻜﺮﻩ ﺗﺄﺧﻴﺮ ﻣﺎ ﻫﻮ ﻣﻦ ﺻﻼﺓ اﻟﻠﻴﻞ۔
(ج : 2، ص :43، ط : دار الفکر)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Full Screen Views: 269
namaz e witar kay baad imam ka doosri jamat ko baqiya taraweeh parhne ka shar'ee hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Taraweeh Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2022.