سوال:
مفتی صاحب! شب قدر کی مخصوص عبادتیں بتادیں۔
جواب: شب قدر میں عبادت کرنے کا کوئی خاص طریقہ شرعاً ثابت نہیں ہے، شب قدر (آخری عشرے کی طاق راتوں) میں فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ، نوافل، تلاوت قرآن، درود شریف، دعاؤں اور دیگر اذکار کا خوب اہتمام کرنا چاہیے، تاکہ ہر قسم کے اعمال کا ثواب حاصل ہوجائے۔
نیز اس بارے میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! اگر مجھے شب قدر کا پتا چل جائے تو کیا دعا مانگوں؟ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہو :
اَللّٰهم إِنَّک عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّيْ
ترجمہ: اے اللہ! تو بے شک معاف کرنے والا ہے اور معافی کو پسند کرتا ہے، پس مجھے معاف فرما دے۔
(الجامع الترمذی، رقم الحدیث 3513)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن الترمذی: (رقم الحدیث: 3513، ط: دار الحدیث)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ، عَنْ كَهْمَسِ بْنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ عَلِمْتُ أَيُّ لَيْلَةٍ لَيْلَةُ الْقَدْرِ مَا أَقُولُ فِيهَا ؟ قَالَ: قُولِي: اللَّهُمَّ إِنَّكَ عُفُوٌّ كَرِيمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی