سوال:
مفتی صاحب ! ایک آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ "تیرا چہرہ میری بہن کے چہرے کی طرح ہے" کسی نے بتایا ہے کہ اس طرح کہنے سے نکاح ختم ہو جاتا ہے، آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا واقعی اس طرح کہنے سے ان دونوں کا نکاح ختم ہوگیا ہے؟
جواب: شوہر کا اپنی بیوی کو یہ کہنا کہ " تیرا چہرہ میری بہن کے چہرے کی طرح ہے" ان الفاظ سے نہ ظہار ہوتا ہے اور نہ نکاح ختم ہوتا ہے، لہذا دونوں کا نکاح برقرار ہے، البتہ آئندہ اس طرح کے الفاظ کہنے سے اجتناب کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (466/3، ط: دار الفکر)
وعلم أنه لا بد في المشبه به من كون الجزء يحرم النظر إليه، وإلا فلا يصح وإن كان يعبر به عن الكل كرأس أمي، أو وجهها، بخلاف الزوجة المشبهة فإنه يكفي ذكر الجزء الذي يعبر به عن الكل منها وإن لم يحرم النظر إليه كرأسك فتنبه.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی