عنوان: طلاق دینے کا اختیار صرف مرد کو ہے(7462-No)

سوال:
مفتی صاحب ! ایک عورت اور اس کے شوہر کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا ہے، ایک مرتبہ بیوی نے تنگ آکر کہہ دیا کہ میں تم سے طلاق لیتی ہوں، میں تم سے طلاق لیتی ہوں، میں تم سے طلاق لیتی ہوں، شوہر نے اس کے جواب میں کچھ نہیں کہا، عورت کہتی ہے کہ ہمارے درمیان طلاق واقع ہوگئی ہے، جبکہ شوہر کہہ رہا ہے کہ اس طرح طلاق واقع نہیں ہوتی، براہ کرم آپ رہنمائی فرمائیں کہ کیا عورت کے کہنے سے طلاق واقع ہوگئی ہے یا نہیں؟

جواب: بیوی کا شوہر کو "میں تم سے طلاق لیتی ہوں" کے الفاظ کہنے کے بعد، اگر شوہر نے کوئی ایسا لفظ نہ بولا ہو، جو طلاق دینے پر دلالت کرتا ہو، تو صرف بیوی کے کہنے سے طلاق واقع نہیں ہوگی، کیونکہ طلاق دینے کا اختیار اللہ تعالی نے مرد کو دیا ہے، عورت کو نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الولوالجیۃ: (18/2)
کتاب الطلاق الفصل الاول فی صریح الطلاق: امرأۃ قالت لزوجھا فی غضب بینھما ان کان فی یدک فی یدی استنفذ نفسی فقال الزوج الذی فی یدی فی یدک فقالت المرأۃ طلقت نفسی ثلاثا فقال لھا الزوج قولی مرۃ أخری فقالت المرأۃ طلقت نفسی ثلاثا ثم قال الزوج لم أنو بذلک طلاقا طلقت ثلاثا بقولھا طلقت نفسی ثلاثا بعد قولہ قولی مرۃ اخری۔ ولو لم یقل الزوج مرۃ أخری والمسألۃ بحالھا ۔۔۔ لا تطلق وکان القول قولہ دیانۃ وقضاءً۔

فتاوی اللجنۃ الدائمۃ: (کتاب الطلاق، 20/11)
إذا طلقت المرأة زوجها فهل عليها من كفارة وما كفارة ذلك؟
ج: إذا طلقت المرأة زوجها فلا يقع الطلاق، وليس عليها كفارة، ولكن تستغفر الله وتتوب إليه؛ لأن إصدار الطلاق منها على زوجها مخالف للأدلة الشرعية، فقد دلت على أن الطلاق بيد الزوج أو من يقوم مقامه شرعا. وبالله التوفيق، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وسلم.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 779 May 10, 2021
talaq dene ka ikhtiyar sifr mard ko hai?, Only the man has the right / authority to give divorce

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.