عنوان: کیا نامرد شخص بیوی کا نفقہ ادا کرے گا؟(7498-No)

سوال: میرے ایک رشتہ دار کی شادی ہوئی ہے، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ نامرد ہے، بیوی سے ہمبستری کرنے پر قادر نہیں ہے، سوال یہ ہے کہ کیا وہ نامرد ہونے کے باوجود بیوی کا نفقہ ادا کرے گا؟

جواب: صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص نامرد ہونے کی وجہ سے اگرچہ بیوی سے ہمبستری کرنے پر قادر نہیں ہے، لیکن چونکہ اس کی بیوی نے اپنے آپ کو اس کے گھر میں محبوس کر رکھا ہے، لہذا بیوی کا نفقہ اسی نامرد شوہر کے ذمہ لازم ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (باب النفقۃ، 699/2، ط: دار الفکر)
فتجب للزوجۃ بنکاح صحیح۔۔۔۔۔۔علٰی زوجھا لانھا جزاء الاحتباس۔

الفتاوی الخانیۃ علٰی ھامش الھندیۃ: (باب النفقۃ، 425/1، ط: رشیدیۃ)
واما نفقۃ المرأۃ فمقابلۃ بالاحتباس وقد احتسبت بحق الزوج فکان لھا النفقۃ علی الزوج۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 715 May 18, 2021
kia na mard shakhs biwi ka nafqa ada karega?, Will an impotent person pay the wife's maintenance / expenses, alimony.?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.