عنوان: دفن میں شریک لوگوں سے رقم اکٹھا کرکے اہلِ میت کے ہاں کھانا پکا کر کھلانے کا حکم(7500-No)

سوال: ہمارے خاندان میں ایسا ہوتا ہے کہ جب کسی رشتہ دار کا انتقال ہوجاتا ہے اور اسے دفن کر دیتے ہیں، تو دفن کرنے کے بعد دفن میں شریک لوگوں سے رقم اکٹھا کرتے ہیں اور اس رقم سے اہل میت کے یہاں کھانا پکا کر اہل میت، جنازہ میں شریک لوگوں اور دیگر لوگوں کو کھلاتے ہیں، سوال یہ ہے کہ مذکورہ لوگوں سے رقم اکٹھا کرکے کھانا پکا کر اہلِ میت اور لوگوں کو کھلانا کیسا ہے؟

جواب: بہتر صورت یہ ہے کہ انفرادی طور پر کھانا پکا لیا جائے اور اس کھانے کو میت کے گھر بھیج دیا جائے اور اسی طرح روایات میں میت کے ہاں کھانا بھیجنے کا ذکر ہے، البتہ دفن میں شریک لوگوں سے رقم اکٹھا کرنا اور اس سے میت کے گھر میں کھانا پکانا اور لوگوں کو کھانا کھلانے کا انتظام کرنا جیسا کہ صورت مسئولہ میں مذکور ہے، شرعا صحیح نہیں ہے، کیونکہ اس صورت میں بعض لوگ اپنی خوشی سے رقم نہیں دیں گے، بلکہ شرمندگی سے بچنے کی خاطر رقم دیں گے اور کسی کے مال کو اس کی خوشی اور رضامندی کے بغیر لینا اور استعمال کرنا شرعا صحیح نہیں ہے، نیز اس طرح لوگوں سے رقم جمع کرکے لوگوں کو کھانا کھلانے کا انتظام کرنے کا روایات میں ذکر بھی نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (195/1)
عن عبد ﷲ بن جعفر قال لما نعی جعفر قال النبیﷺ اصنعوا لاھل جعفر طعاما فانہ قد جاء ھم ما یشغلھم قال ابو عیسی …… وقد کان بعض اھل العلم یستحب ان یوجہ الی اھل المیت شیٔ لشغلہم بالمصیبۃ۔

سنن ابن ماجۃ: (ص: 116)
عن جریر بن عبد ﷲ البجلی قال کنا نری الاجتماع الی اھل المیت وصنعۃ الطعام من النیاحۃ۔

کنز العمال: (92/1)
لایحل مال امریٔ مسلم الا بطیب نفس منہ

رد المحتار: (240/2، ط: دار الفکر)
قال فی الفتح : ویستحب لجیران اھل المیت والاقرباء الاباعد تھیئۃ طعام لھم یشبعھم یومھم ولیلتھم لقولہ علیہ السلام اصنعوا لآل جعفر طعاما الی آخر الحدیث ……ویکرہ اتخاذ الضیافۃ من الطعام من اھل المیت لانہ شرع فی السرور لا فی الشرور۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 689 May 18, 2021
dafan mai shareek logon mai say raqam ikhatti kar kay mayyat kay haan khana paka kar khianay ka hukum, The order to collect money from the people participating / attending in the burial and to cook food for the family members of deceased

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.