عنوان: کیا نکاح نامہ پر محض دستخط کردینے سے نکاح ہوجاتا ہے؟(7517-No)

سوال: اگر دو گواہوں کی موجودگی میں نکاح خواہ کے سامنے لڑکا اور لڑکی نکاح نامہ پر دستخط کردیں اور زبان سے کچھ نہ کہیں، تو کیا اس سے نکاح ہوجائے گا؟

جواب: نکاح منعقد ہونے کے لئے ایجاب و قبول کرنا اور دو گواہوں کا اس ایجاب و قبول کو سننا اور اسی طرح خود عاقدین کا ایک دوسرے کے کلام کو سننا ضروری ہے، لہذا اگر لڑکا اور لڑکی دو گواہوں کی موجودگی میں نکاح نامہ پر دستخط کردیں، اور زبان سے کچھ نہ کہیں، تو محض نکاح نامہ پر دستخط کردینے سے ان کا نکاح منعقد نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (12/3، ط: دار الفکر)
(فلا ينعقد) بقبول بالفعل كقبض مهر ولابتعاط ولا بكتابة حاضر بل غائب بشرط إعلام الشهود بما في الكتاب۔
مطلب التزوج بإرسال كتاب قوله (ولا بكتابة حاضر) فلو كتب تزوجتك فكتبت قبلت لم ينعقد بحر والأظهر أن يقول فقالت قبلت الخ إذ الكتابة من الطرفين بلا قول لا تكفي ولو في الغيبة تأمل۔

الفتاوی الھندیۃ: (270/1، ط: دار الفکر)
ولا ينعقد بالكتابة من الحاضرين فلو كتب تزوجتك فكتبت قبلت لم ينعقد هكذا في النهر الفائق۔

الفقہ الاسلامی و ادلتہ: (6531/9، ط: دار الفکر)
إن كان العاقدان حاضرين معاً في مجلس العقد وكانا قادرين على النطق فلا يصح بالاتفاق الزواج بينهما بالكتابة أو الإشارة۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1825 May 18, 2021
kia nikkah namay par mehez datakhat kardene say nikkah hojata hai?, Does the mere / only signing on the marriage certificate constitute / occurs a marriage?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.