عنوان: گونگے کے لئے نکاح کا ایجاب و قبول کرنے کا طریقہ(7529-No)

سوال: میرا بھائی پیدائشی گونگا ہے، وہ بالغ ہوچکا ہے اور اب ہم اس کا نکاح کرنا چاہتے ہیں، سوال یہ ہے کہ وہ اپنے نکاح کے لئے ایجاب و قبول کس طرح کرے گا؟

جواب: اگر آپ کا گونگا بھائی لکھنا پڑھنا جانتا ہے، تو اس کے سامنے ایک کاغذ پر ایجاب لکھ دیا جائے اور وہ جواب میں "مجھے قبول ہے" لکھ دے، تو آپ کے بھائی کا نکاح منعقد ہوجائے گا اور اگر آپ کا بھائی لکھنا پڑھنا بھی نہیں جانتا، تو پھر اشارہ سے "مجھے قبول ہے" بتادے، نکاح منعقد ہوجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (21/3، ط: دار الفکر)
وفي الفتح ينعقد النكاح من الأخرس إذا كانت له إشارة معلومة ۔

و فیہ ایضا: (241/3، ط: دار الفکر)
قلت بل هذا القول تصريح بما هو المفهوم من ظاهر الرواية ففي كافي الحاكم الشهيد ما نصه فإن كان الأخرس لا يكتب وكان له إشارة تعرف في طلاقه ونكاحه وشرائه وبيعه فهو جائز وإن كان لم يعرف ذلك منه أو شك فيه فهو باطل اھ فقد رتب جواز الإشارة على عجزه عن الكتابة فيفيد أنه إن كان يحسن الكتابة لا تجوز إشارته ۔الخ۔

الفتاوی الھندیۃ: (270/1، ط: دار الفکر)
وكما ينعقد بالعبارة ينعقد بالإشارة من الأخرس إن كانت إشارته معلومة كذا في البدائع۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3373 May 19, 2021
goongay kay liye nikkah ka aijaab wa qubool karne ka tariqa, Method of accepting and offering marriage for the dumb

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.