عنوان: کیا اعتکاف کرنے والا مسجد کی صفائی کرسکتا ہے؟ (107588-No)

سوال: مفتی صاحب ! ہمارے ایک امیر صاحب نے کہا کہ اعتکاف کرنے والا مسجد کی صفائی نہیں کرسکتا، تو کیا یہ بات صحیح ہے؟

جواب: ایسی کوئی بات نہیں ہے، معتکف مسجد کے حدود میں رہتے ہوئے مسجد کی صفائی کرسکتا ہے، کیونکہ مسجد کی صفائی بھی ثواب کا کام ہے، حدیث شریف میں آتا ہے کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: میرے سامنے میری امت کے نیک کاموں کا ثواب پیش کیا گیا، یہاں تک کہ وہ تنکا بھی پیش کیا گیا، جس کو آدمی مسجد سے نکالتا ہے، یعنی اس کو بھی ثواب کا کام شمار کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

لمافی سنن الترمذی:

عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: عرضت علي أجور أمتي حتى القذاة يخرجها الرجل من المسجد، وعرضت علي ذنوب أمتي، فلم أر ذنبا أعظم من سورة من القرآن أو آية أوتيها رجل ثم نسيها.

(حدیث نمبر: ۲۹۱۶، ج: ۵، ص: ۲۸، ط: دارالغرب الإسلامی)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Full Screen Views: 266

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Aitikaf

Copyright © AlIkhalsonline 2021. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com