سوال:
السلام علیکم، حضرت! ایک مسئلہ پوچھنا ہے وہ یہ کہ فدیہ کی رقم سے کھانا ہی کھلانا ضروری ہے یا وہ کیش، راشن اور کپڑے کی صورت میں بھی دیا جاسکتا ہے؟
جواب: فدیہ کی رقم سے راشن، کپڑے یا کوئی اور سامان مثلاً سلائی مشین، واشنگ مشین وغیرہ خرید کر دی جاسکتی ہے، اسی طرح فدیہ کی رقم نقد بھی دی جاسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع: (461/2)
وامّا الذی یرجع الی المودّی فمنھا ان یکون مالاً متقوّما علی الاطلاق سواء کان منصوصاً علیہ اولا من جنس المال الذی وجبت فیہ الزکاۃ او من غیر جنسہ والاصل انّ کل مال یجوز التصدق بہ تطوعاً یجوز اداء الزکاۃ منہ ومالا فلا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی