سوال:
کیا استنجاء کے لئے ایک ڈھیلہ کو دوبار استعمال کیا جا سکتا ہے؟
جواب: جس ڈھیلہ سے ایک مرتبہ استنجاء کر لیا جائے تو وہ ناپاک ہو جاتا ہے، ایسے ڈھیلہ کو دوبارہ استعمال نہیں کیا جاسکتا، البتہ اگر اس ڈھیلہ کی دوسری جانب استعمال نہ کی گئی ہو تو اس کو دوسری جانب سے استعمال کرنا جائز ہے، اسی طرح اگر اس ڈھیلہ کو گھس دیا جائے، تب بھی اس کا استعمال کرنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاویٰ الھندیۃ: (50/1، ط: رشیدیہ)
ولا یستنجی بالأشیاء النجسۃ، وکذا لا یستنجی بحجر استنجی بہ مرۃ ہو أو غیرہ إلا إذا کان حجراً لہ أحرف، لہ أن یستنجی کل مرۃ بطرف لم یستنج بہ فیجوز من غیر کراہۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی