عنوان: کیا شاگردہ سے استاد کا نکاح جائز ہے؟(7630-No)

سوال: ایک شاگردہ نے کسی مدرسہ میں استاد سے پڑھا تھا اور اب اس شاگردہ سے وہ استاد نکاح کرنا چاہتے ہیں، کیا شاگردہ سے استاد کا نکاح جائز ہے، جبکہ معاشرے میں اسے معیوب سمجھا جاتا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ کسی لڑکی کا شاگردہ ہونا اسبابِ حرمت میں سے نہیں ہے کہ جن کی وجہ سے اس سے نکاح کرنا حرام ہوجائے، لہذا شاگردہ سے استاد کا نکاح کرنا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الآیۃ: 23- 24)
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ اُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَاَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالَاتُكُمْ وَبَنَاتُ الاَخِ وَبَنَاتُ الاُخْتِ وَاُمَّهَاتُكُمُ اللَّاتِيْ اَرْضَعْنَكُمْ ۔۔۔۔الخ
وَاُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَاءَ ذٰلِكُمْ اَنْ تَبْتَغُوْا بِأَمْوَالِكُمْ مُّحْصِنِيْنَ غَيْرَ مُسَافِحِيْنَ۔۔۔۔الخ

رد المحتار: (فصل في المحرمات، 28/3، ط: دار الفکر)
أسباب التحريم أنواع قرابة مصاهرة رضاع۔۔۔الخ

الفقہ الاسلامی و ادلتہ: (7655/9، ط: دار الفکر)
الاولی مراعاۃ التقارب بین ھذہ الاوصاف وبخاصۃ السن والثقافۃ لان وجودھما ادعی لتحقیق الوفاق الخ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1504 May 25, 2021
kia shagird say ustad ka nikkah jaiz hai?, Is the marriage of a teacher with a student permissible?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.