عنوان: برے خوابوں سے کیسے بچا جائے؟(7648-No)

سوال: السلام علیکم، میرا آپ سے ایک سوال ہے کہ الحمدللہ ! میں پانچ وقت کی نمازی اور تہجد گزار ہوں اور درود شریف کا ذکر بھی کثرت سے کرتی ہوں، رات کو سوتے وقت سورہ ملک اور ذکر واذکار کر کے سوتی ہوں، اس سب کے باوجود سوتے وقت مجھے بے انتہا برے خواب آتے ہیں اور زیادہ یہ سلسلہ فجر کی نماز پڑھ کے سونے کے بعد ہوتا ہے، جبکہ میں تب بھی قرآن پاک وغیرہ پڑھ کر اور سورج نکلنے کے بعد سوتی ہوں، پھر بھی برے خواب آتے ہیں، میں اس بات سے بہت پریشان ہو جاتی ہوں، مہربانی کر کے مجھے خواب آنے کی وجہ اور حل بتا دیں۔

جواب: برے خواب شیطانی اثرات کی وجہ سے آتے ہیں، لہذا آپ باوضو سونے کا اہتمام کریں اور سونے سے پہلے آیۃ الکرسی، چاروں قل، درود شریف اور "رَبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْن وَاَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرْوْنِ" پڑھ کر بدن پر دم کرلیا کریں، ان شاءاللہ برے خوابوں سے محفوظ رہیں گی۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 869 May 25, 2021
buray khuwabon say kesay bacha jaaye?, How to avoid bad dreams?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.