سوال:
منیب نے اپنی بیوی کو دو طلاق دیدی تھی، اس کے 10 دن بعد منیب کی طلاق شدہ بیوی نے منیب کو منانے کی کوشش کی تو منیب نے غصے میں کہا "میں تمہیں نہیں رکھوں گا، تم گھر چلی جاؤ" دو دن کے بعد منیب کو رجوع کا خیال آیا اب وہ رجوع کرنا چاہتا ہے، اب کیا کرے، رہنمائی فرمائیں۔
جواب: سوال میں مذکور صورتحال اگر واقعی سچ ہے، تو منیب کا یہ کہنا "میں تمہیں نہیں رکھوں گا، تم گھر چلی جاؤ" ان الفاظ سے طلاق واقع نہیں ہوئی ہے، بلکہ یہ الفاظ رجوع سے انکار کے لیے کہے گئے ہیں، لہٰذا وہ عدت کے اندر اندر بغیر نکاح کے، جبکہ عدت کے بعد نئے نکاح کے ساتھ رجوع کرسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (400/3، ط: سعید)
"أو قال أبطلت رجعتي أولا رجعۃ لي فلہ الرجعۃ بلا عوض۔
لأنہ حکم أثبتہ الشارع غیر مقید برضاہا ولا یسقط بالإسقاط کالمیراث".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی