عنوان: "عارش" نام رکھنا کیسا ہے؟(7732-No)

سوال: السلام علیکم، امید ہے سب خیریت سے ہونگے۔
میں اپنے بیٹے کا نام عارشُ یا محمد عارش رکھنا چاہتا ہوں، جو کہ مجھے بہت زیادہ پسند ہے، براہ مہربانی عارش نام کے معنی بھی بتادیجیے اور یہ بھی بتادیں کہ یہ نام رکھ سکتا ہوں یا نہیں؟

جواب: "عارش" کا معنی ہے:
جانوروں کا باڑا بنانے والا، چھپر یا سائبان بنانے والا، حیران ہونے والا۔
(القاموس الوحید: ص 1065)
مذکورہ بالا معنوں کے مطابق عارش نام رکھنا مناسب نہیں ہے، لہذا بہتر یہ ہے کہ بچوں کے نام انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، تابعین اور اولیاء اللہ کے ناموں پر رکھے جائیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 6562 Jun 05, 2021
aarish name rakhna kaisa hai?, How about having / keeping the name "Arish"?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.