سوال:
مفتی صاحب ! کل ہمارے ہاں گھی کے کنستر میں چوہا گر کر مر گیا تھا، اس چوہے کو ہم نے نکال دیا ہے، کیا ہم اس گھی کو استعمال کر سکتے ہیں؟
جواب: اگر گھی میں چوہا گر کر مر جائے اور وہ گھی پگھلا ہوا ہو تو سارا گھی ناپاک ہوجائے گا ، اس گھی کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ گھی کے برابر یا اس سے زیادہ پانی گھی میں ڈال کر اس کو چولہے پر پکایا جائے، یہاں تک کہ پانی مکمل طور پر جل جائے اورصرف گھی باقی رہ جائے، یہی عمل تین مرتبہ دہرایا جائے تو گھی پاک ہوجائے گا۔
اور اگر گھی جما ہوا تھا تو اس صورت میں چوہے کے ارد گرد کے گھی کو نکالنے کے بعد باقی گھی پاک ہے، لہذا اسے کھانے وغیرہ تمام کاموں میں استعمال کرنا جائز ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوی الھندیۃ: (45/1، ط: دار الفکر)
الفأرة لو ماتت في السمن إن كان جامدا قور ما حوله ورمي به والباقي طاهر يؤكل وإن كان مائعا لم يؤكل وينتفع به من غير جهة الأكل مثل الاستصباح ودبغ الجلد هكذا في الخلاصة.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی