سوال:
السلام علیکم، ضوریز (Zoraiz) نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب: "ضَوء" عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی "روشنی" کے آتے ہیں، اور "ریز" فارسی کا لفظ ہے، جس کے معنی "پھینکنے" کے آتے ہیں۔ مرکب کے اعتبار سے اس نام کے معنی "روشنی بکھیرنے والے" اور "روشنی پھینکنے والے" کے ہوں گے، لہذا ضوریز (Zauraiz)نام رکھنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داؤد: (رقم الحدیث: 4955، ط: دار ابن حزم)
عن أبي الدرداء قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم: تُدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم فأحسنوا أسمائکم․
القاموس الوحید: (ص: 980، ط: ادارہ اسلامیات)
الضَّوء: روشنی۔
فیروز اللغات: (ص: 922، ط: فیروز سنز)
"ضَوریز": روشنی بکھیرنے والا، روشنی پھینکنے والا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی