عنوان: کیا نمازِ جنازہ کا سلام پھیرتے وقت امام میت کی نیت کرے گا؟(7830-No)

سوال: مفتی صاحب ! جب کوئی شخص نمازِ جنازہ پڑھائے، تو کیا وہ نمازِ جنازہ کا سلام پھیرتے وقت مقتدیوں کے ساتھ میت کی نیت کرے گا؟

جواب: امام نمازِ جنازہ کا سلام پھیرتے وقت کسی سلام میں میت کی نیت نہیں کرے گا، بلکہ دائیں جانب سلام کرتے وقت دائیں جانب والوں کی اور بائیں جانب سلام کرتے وقت بائیں جانب والوں کی نیت کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (213/2، ط: دار الفکر)
(قولہ ناویا المیت مع القوم) کذا فی الفتح… وظاھرہ أنہ ینوی الملئکۃ الحفظۃ أیضا ثم رأیتہ صریحاً فی شرح درر البحار وذکر فی الخانیۃ والظھیریۃ والجوھرۃ انہ لا ینوی المیت قال فی البحر وھو الظاھر لأن المیت لا یخاطب بالسلام حتی ینوی بہ اذ لیس اھلا لہ وأقرہ فی النھر۔

الفتاوی الھندیۃ: (164/1، ط: دار الفکر)
ولاینوی المیت فی التسلیمتین بل ینوی بالاولیٰ من عن یمینہ وبالثانیۃ من عن شمالہ کذا فی سراج الوھاج۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 924 Jun 18, 2021
kia namaz e janaz ka salam phairtay waqt imam mayyat ki niyyat karayga?, Will the imam make the intention of the deceased while offering the salam of the funeral prayer?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.