سوال:
میں نے ابھی مصلے پر 12 روزہ تراویح سنائی ہے اور لوگ مجھے دوبارہ 12 روزہ تراویح سنانے پر پابند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سوال یہ ہے کہ میرے لئے دوسری مرتبہ تراویح میں قرآن ختم کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: رمضان کے مہینہ میں تراویح کی نماز میں ایک مرتبہ قرآن ختم کرنا مسنون ہے اور ایک سے زائد مرتبہ ختم کرنا افضل ہے، لازم نہیں ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر وقت ہو اور آپ اپنی خوشی سے تراویح میں دوسری مرتبہ قرآن سنائیں تو یہ آپ کے لئے بڑی افضلیت اور سعادت کی بات ہوگی، لیکن اگر آپ اس پر راضی نہ ہوں تو مذکورہ لوگوں کا آپ کو دوسری مرتبہ تراویح میں قرآن سنانے پر پابند کرنا درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (46/2، ط: دار الفکر)
(والختم) مرّۃ سنۃ ومرتین فضیلۃ وثلاثا افضل (ولا یترک) الختم (لکسل القوم)۔
الفتاوی الھندیۃ: (117/1، ط: دار الفکر)
السنۃ فی التراویح انما ھو الختم مرّۃ فلا یترک لکسل القوم… والختم مرتین فضیلۃ والختم ثلاث مرات افضل کذا فی السراج الوھاج۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی