عنوان: قربانی کے لیے ایک مہنگے جانور کے بجائے دو مناسب جانور خریدنے کا شرعی حکم(7896-No)

سوال: حضرت! جس طرح ہم دیکھتے ہیں کہ مہنگے سے مہنگا خوبصورت جانور منڈی میں آتا ہے، مہنگے خوبصورت جانور خریدنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ نیز یہ کہ کتنا زیادہ مہنگا جانور نہیں لینا چاہیے؟ کیونکہ بعض لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ دو چار ہلکے کم خوبصورت جانور لینے چاہیں، نہ کہ مہنگے۔ براہ کرم آپ صحیح رہنمائی فرمادیں۔

جواب: قربانی کے لیے جانور خریدنے کے حوالے سے تفصیل ذیل میں ذکر کی جاتی ہے:
۱) اگر ضرورت مند لوگ زیادہ ہوں تو زیادہ گوشت والا جانور افضل ہے، ورنہ ایسا جانور جو فربہ اور موٹا ہو اور اس کی قیمت زیادہ اور گوشت عمدہ ہو تو وہ افضل ہے۔
۲) اگر بڑے جانور گائے وغیرہ کے ساتویں حصہ کی قیمت اور بکری کی قیمت برابر اور گوشت بھی برابر ہے تو بکری خریدنا افضل ہے، پھر بھیڑ کی قربانی بکری سے اور مادہ کی قربانی نر سے افضل ہے۔
۳) جس قربانی کی قیمت زیادہ ہو، وہ بہتر ہے اور اگر دو جانوروں کی قیمت برابر ہو، لیکن ایک کا گوشت زیادہ ہے تو یہی جانور بہتر اور افضل ہے۔
۴) جس قیمت میں دو مناسب جانور خریدنا ممکن ہو تو بہتر یہی ہے کہ اس قیمت میں ایک موٹا اور فربہ جانور خریدنے کے بجائے دو مناسب جانور ہی خریدے جائیں، کیونکہ دو واجبات کی ادائیگی بہرحال ایک واجب کی ادائیگی سے بہتر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابی داؤد: (باب ما یستحب من الضحایا، رقم الحدیث: 2796)
حدَّثنا يحيى بنُ مَعينِ، حدَّثنا حَفص، عن جَعفر، عن أبيهِ
عن أبي سعيدٍ، قال: كانَ رسولُ الله -صلَّى الله عليه وسلم- يُضحِّي بكبْشِ أَقرنَ فَحِيلٍ، ينظُر في سَوادٍ، ويأكُلُ في سَوادٍ، ويَمشي في سَواد۔

الفتاوی الھندیۃ: (300/5، ط: دار الفکر)
والمستحب أن تكون الأضحية أسمنها وأحسنها وأعظمها، وأفضل الشاة أن تكون كبشا أملح أقرن موجوء۔

الدر المختار: (322/6، ط: دار الفکر)
الشاۃ افضل من سبع البقرۃ اذا ستویافی القیمۃ واللحم والکبش افضل من النعجۃ اذ استویا فیہما والانثیٰ من المعز افضل من التیس اذا استویاقیمۃً والانثیٰ من الابل والبقر افضل حاوی وفی الوہبانیۃ ان الانثیٰمن المعز افضل من الذکر اذا ستویا قیمۃ واللّٰہ اعلم۔

الفتاوی البزازیۃ: (309/6، ط: رشیدیہ)
وشراء شاتین بثلاثین افضل من شراء شاۃ بثلاثین۔

فتاوی محمودیہ: (236/17، ط: مکتبہ فاروقیہ)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1119 Jun 28, 2021
qurbani kay liye janwar khareednay ki tafseel aik mehengay janwar kay bajaye do munasib janwar khareednay ka shar'ee hukum, Description / details about / of Buying Animals for Qurbani / sacrifice, Shariah ruling to buy two suitable animals instead of one expensive animal

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Qurbani & Aqeeqa

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.