سوال:
مفتی صاحب ! وضو کے بعد کلمہ شہادت پڑھنے اور آسمان کی طرف انگلی سے اشارہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ حدیث میں وضو کے بعد کی دعا میں آسمان کی طرف نگاہ کرتے ہوئے کلمہ شہادت پڑھنا ثابت ہے، لیکن انگلی سے اشارہ کرنا ثابت نہیں ہے، البتہ حضور اکرم ﷺ خطبہ دیتے وقت شہادتین کے کلمات ادا کرتے ہوئے کبھی کبھار آسمان کی طرف انگلی اٹھاکر اشارہ فرمایا کرتے تھے۔ اس وجہ سے بعض فقہاء آسمان کی طرف دیکھتے وقت انگلی سے اشارہ کرنے کو بھی مستحب کہتے ہیں، اس بناء پر اگر کوئی شخص کلمہ شہادت پڑھتے وقت آسمان کی طرف انگلی سے اشارہ کرلے تو اسے منع نہ کیا جائے، لیکن اسے لازم اور ضروری بھی نہ سمجھا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (8/1، ط: دار الفکر)
وأن تقول: بعد الفراغ من الوضوء سبحانك اللهم وبحمدك أشهد أن لا إله إلا أنت أستغفرك وأتوب إليك وأشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله
حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح: (ص: 77، ط: دار الکتب العلمیة)
"والإتيان بالشهادتين بعده" ذكر الغزنوي أنه يشير بسبابته حين النظر إلى السماء۔۔۔الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی