عنوان: استعمال شدہ سوئیٹر اور کمبل وغیرہ دھوئے بغیر استعمال کرنا(8008-No)

سوال: بعض جگہوں پر استعمال شدہ سوئیٹر، کمبل اور کپڑے وغیرہ ملتے ہیں، کیا ان استعمال شدہ کمبل وغیرہ کو دھوئے بغیر استعمال کرسکتے ہیں؟

جواب: اگر استعمال شدہ اشیاء مثلاً: سوئیٹر ، کمبل اور کپڑوں وغیرہ کے ناپاک ہونے کا یقین یا ظنِ غالب ہو تو ان کو دھوئے بغیر استعمال کرنا درست نہیں ہے، البتہ اگر ان کے ناپاک ہونے کا یقین یا ظنِ غالب نہ ہو، تب بھی بہتر اور اولیٰ یہی ہے کہ انہیں دھو کر استعمال کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (350/1، ط: دار الفکر)
ثیاب الفسقۃ واھل الذمۃ طاھرۃ۔۔۔الخ
الاصح انہ لایکرہ لانہ لم یکرہ من ثیاب اھل الذمۃ الاالسراویل مع استحلالھم الخمر، فھذا اولیٰ اھ۔

الفتاوی الولوالجیة: (46/1، ط: مکتبۃ حرمین شریفین)
لابأس بلبس ثیاب اھل الذمّۃ والصلوٰۃ فیھا واما الازار والسراویل فانھا تکرہ الصلوٰۃ فیھما مالم یغسلا فی قول ابی حنیفۃ و محمد وقال ابو یوسف اجزاہ بلاکراھۃ امّا الجواز فی الکل فلان الطھارۃ فی الثیاب اصل ولیس فی حالۃ الکفر ما یوھم نجاسۃ ثیابھم فلھذہ العلۃ لم یکرہ ابو یوسف فی الازار والسراویل وھما کرھا۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 784 Jul 16, 2021
kia istimaal shuda kambal or sweater wagaira dhooye bagair istimaal karsaktay hain?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.