عنوان: ٹینک میں مرغی گر کر مرجانے کی صورت میں ٹینک پاک کرنے کا طریقہ(8168-No)

سوال: ہمارے گھر کے زیر زمین ٹینک میں مرغی گر کر مر گئی ہے، اب ٹینک پاک کرنے کا طریقہ کیا ہوگا؟

جواب: صورت مسئولہ میں اگر ٹینک 225 اسکوائر فٹ سے کم ہے تو اس میں مرغی گر کر مرنے سے ٹینک کا سارا پانی ناپاک ہوچکا ہے اور اسے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ٹینک سے مردہ مرغی اور اس کے اجزاء پانی سے نکالنے کے بعد ٹینک کو خالی کرکے اسے تین مرتبہ دھویا جائے اور ہر مرتبہ میں پانی کو نکالا جائے تو ایسا کرنے سے ٹینک پاک ہوجائے گا۔
اور اگر ٹینک کو دھونا دشوار ہو تو اسے پاک کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ پانی کو(جو ماء راکد کے حکم میں ہے) کسی طرح "جاری" کردیا جائے اور ٹینک کے پانی کو جاری کرنے کی صورت یہ ہے کہ ایک طرف موٹر چلا دی جائے، جس سے نیا پاک پانی ٹینک میں داخل ہونا شروع ہوجائے اور دوسری طرف اس ٹینک سے نکلنے والے پائپ کا کوئی سا نل (ٹونٹی) کھول دیا جائے، جب اتنی مقدار میں پانی نکل جائے کہ اس پانی سے نجاست کا اثر رنگ، بو اور مزہ ختم ہوجائے، تب یہ پانی دخول اور خروج کی اس ترکیب سے "ماء جاری" کے حکم میں داخل ہوکر پاک ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ اس ترکیب کو اختیار کرنے سے ٹینک، اس سے ملنے والی تمام پائپ لائنیں اور نل وغیرہ پاک ہوجائیں گے، الگ سے ان کو پاک کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المحیط البرھانی: (الفصل الرابع، 99/1، ط: دار الكتب العلمية)
حوض صغير تنجس ماؤه فدخل الماء الطاهر فيه من جانب وسال ماء الحوض من جانب آخر كان الفقيه أبو جعفر رحمه الله يقول: كما سال ماء الحوض من جانب لآخر يحكم بطهارة الحوض، وهو اختيار الصدر الشهيد رحمه الله. وكان الفقيه أبو بكر بن سعدالله يقول: لا يحكم بطهارة الحوض حتى يخرج منه ثلاث مرات مثل ما كان في الحوض من الماء النجس، وبه كان يفتي ظهير الدين المرغيناني رحمه الله، ومن المشايخ من شرط خروج مثل ما كان في الحوض من الماء النجس مرة واحدة.

الھندیة: (17/1، ط: رشیدیة)
حَوْضٌ صَغِيرٌ تَنَجَّسَ مَاؤُهُ فَدَخَلَ الْمَاءُ الطَّاهِرُ فِيهِ مِنْ جَانِبٍ وَسَالَ مَاءُ الْحَوْضِ مِنْ جَانِبٍ آخَرَ كَانَ الْفَقِيهُ أَبُو جَعْفَرٍ - رَحِمَهُ اللَّهُ - يَقُولُ: كَمَا سَالَ مَاءُ الْحَوْضِ مِنْ الْجَانِبِ الْآخَرِ يُحْكَمُ بِطَهَارَةِ الْحَوْضِ وَهُوَ اخْتِيَارُ الصَّدْرِ الشَّهِيدِ - رَحِمَهُ اللَّهُ -. كَذَا فِي الْمُحِيطِ وَفِي النَّوَازِلِ وَبِهِ نَأْخُذُ كَذَا فِي التَّتَارْخَانِيَّة۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1511 Aug 15, 2021
murghi tanki mai gir kar mae jaye to us tanki ko pak kese kia jaye ga?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.