عنوان: کیا بچوں کو جلدی سلانے اور جلدی جگانے کی کوئی دعا ہے؟ (8253-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! بچوں کے جلدی سونے اور جلدی اٹھنے کے لیے دعا بتا دیں۔ جزاک اللہ

جواب: واضح رہے کہ ہر عمل کی دعا نہیں ہوتی، بلکہ بعض اعمال اللہ نے بندے کے اختیار میں رکھے ہوتے ہیں، جیسے کھانا سامنے رکھا ہو، تو اس کی کوئی ایسی دعا نہیں ہے، جس کے پڑھنے سے کھانا خود بخود منہ میں چلا جائے، اسی طرح حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی ایسی دعا منقول نہیں ہے، جس کے پڑھنے سے بچے رات کو جلدی سوجائیں اور صبح جلدی اٹھ جائیں، بلکہ اس کے لئے حسنِ تدبیر سے کام لینے کی ضرورت ہے، لہذا ایسی کوئی مناسب تدبیر اختیار کی جائے، جس سے بچے رات کو جلدی سوجائیں اور صبح جلدی اٹھ جائیں۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی


Print Full Screen Views: 1395 Aug 26, 2021
kia bachon ko jaldi sulanay or jaldi jaganay ki koi dua hai?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.